اٹھارویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق صوبوں کو اختیار کی منتقلی ہمارا ہدف ہے،چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی ڈیوویلیوشن
بدھ 9 نومبر 2016 19:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا اٹھارویں ترمیم کا مقصد یہ تھا کہ اخیتارات کو ضلعی اور یونین کونسل کی سطح پر منتقل کیا جائے۔
چئیر مین کمیٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بعد مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا کردار اہم ہے مگر بدقسمتی سے اس کے اجلاس باقاعدگی سے نہیں ہو رہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے ۔انہوں کہا سندھ کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے اٹلی،جاپان اورا سپین کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے کہا کہ وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کا استحصال کررہی ہے اور انہیں نظرانداز کیا جارہا ہے ۔18ویں ترمیم پر عملدرآمد کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے ۔حکمران مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا ۔کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ وفاقی بیوروکریسی 18ویں ترمیم میں رکاوٹ نہ بنے ۔18ویں ترمیم پر ہر صورت میں عملدرآمد کرایا جائے گا ۔کمیٹی کے چیئرمین کبیر محمد احمد شاہی نے کہا کہ کمیٹی ہر صورت میں 18ویں ترمیم پر عملدرآمد کرائے گی ۔اس موقع پر سینیٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ رویوں میں بہتری لائے بغیر مسائل حل نہیں کئے جا سکتے، وفاق اور صوبوں کو آپس میں روابط مضبوط کرنے ہونگے تاکہ احسن انداز سے اختیار کی منتقلی کا مرحلہ مکمل ہو سکے۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سینیٹر نوبزادہ سیف اللہ مگسی،طاہر حسین مشہدی،نثار حسین،تاج حیدر،محمد عثمان خان کاکڑ،سعید غنی کے علاوہ سندھ کے صوبائی وزارء محمد علی ملکانی،ممتازجاکھرانی ،عبدالقیوم سومرو اورپاپولیش ویلفئر،صحت،قانون،آئی پی سی،زکوتہ و عشر،سپورٹس،ایمپلمنیٹشن اینڈ کوواڈینیشن ،جنرل ایڈمنسٹریشن،منارٹی افیئر،انرجی،یونیورسٹییز اینڈ بورڈ اور دیگر وزارتوں کے سیکرٹریز نے شر کت کی۔کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو بھی منعقد ہو گا جس میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ گڈانی میں ناکارہ بحری جہاز میں لگنے والی آگ اور وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے سیکرٹری بریفنگ دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.