انسداددہشت گردی عدالت میں شہباز بھٹی قتل کیس میں مقدمہ کے مزید 8 گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت 23 نومبر تک ملتوی

بدھ 9 نومبر 2016 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) انسداددہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس میں مقدمہ کے مزید 8 گواہان کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے 2011 میں قتل ہونے والے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس کی سماعت کی،مقدمہ میں 29 گواہان میں سے سولہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں،دوران سماعت مقدمہ کے مزید آٹھ گواہان کے بیانات قلمبند کر دئیے گئے ہیں،عدالت نے مقدمہ کے مزید پانچ گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت تئیس نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔مہر علی

متعلقہ عنوان :