بھکر، روٹ پرمٹ نہ ہونے ، ٹوکن شارٹ ہونے پر جرمانے

سیکرٹری آر ٹی اے نے مختلف گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے ایک گاڑی بھی بند کردی

بدھ 9 نومبر 2016 19:51

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) روٹ پرمٹ نہ ہونے اور ٹوکن شارٹ ہونے پر سیکرٹری آرٹی اے اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ نے مختلف گاڑیوں کو 15ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے ایک گاڑی کو تھانہ سرائے مہاجر میں بند کردیاہے ، تفصیلات کے مطابق سرائے مہاجر کے قریب ایم ایم روڈ پر سیکرٹری آر ٹی اے و اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور ٹوکن شارٹ ہونے اور گاڑیوں کے کاغذات مکمل نہ ہونے پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جب کہ 12گاڑیوں کے چالان کیے اسی طرح ایک گاڑی جس کے کاغذات مکمل نہ تھے اسے پولیس تھانہ سرائے مہاجر میں بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :