جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی کو گورنرسندھ تعینات کردیاگیا

ایوان صدرنے گورنرسندھ کی تعیناتی کانوٹیفیکین جاری کردیا،سعیدالزماں کل عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 20:24

جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی کو گورنرسندھ تعینات کردیاگیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء):صدرمملکت ممنون حسین نے جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی کو گورنرسندھ تعینات کردیاگیاہے،ایوان صدرنے گورنرسندھ کی تعیناتی کانوٹیفیکین جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی سفارش پرگورنرسندھ کی تعیناتی کیلئے سمری پردستخط کردیے ہیں۔ایوان صدرنے گورنرسندھ کی تعیناتی کاباقاعدہ نوٹیفیکین بھی جاری کردیاہے۔جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی کل گورنرسندھ کے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔اس سے قبل ڈاکٹرعشرت العباد14سال تک گورنرسندھ کے عہدے پرفائزرہ چکے ہیں۔