ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے ، ہیلری کلنٹن نے شکست تسلیم کر لی اور جمہوریت کا حسن قائم ہواہے ، امریکی عوام نے صدارت کے لیے خاتون کو اہل نہیں جانا اور ان کا انتخاب نہیں کیا ، ہیلری خاتون ہونے کی وجہ سے امریکہ کی صدر نہ بن سکی

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا بیان

بدھ 9 نومبر 2016 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ، ہیلری کلنٹن نے شکست تسلیم کر لی ہے اور جمہوریت کا حسن قائم ہواہے ۔ امریکی عوام نے صدارت کے لیے خاتون کو اہل نہیں جانا اور ان کا انتخاب نہیں کیا ۔ ہیلری خاتون ہونے کی وجہ سے امریکہ کی صدر نہ بن سکی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںلیاقت بلوچ نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ ان کا خطاب مدبرانہ اور متوازن تھا جس نے انتخابی مہم میں اختیار کردہ رویہ کی یکسر نفی کر دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے نو منتخب صدر اپنی کامیابی کے بعد دنیا بھر میں بش اور اوباما کی حکمت عملی تبدیل کریں گے ۔ امریکہ کی حکمت عملی سے دنیا میں فساد ، تشدد اور انتہاپسندی پھیلی ۔ امید ہے کہ نئے صدر دنیا کو امن دیں گے ۔ یاقت بلوچ نے کہاکہ امریکی انتخاب میں عوام نے اس روایت کو برقرار رکھا کہ چار چار سال کی دو ٹرم کے بعد نئی پارٹی کا انتخاب کیاہے ۔ توقع ہے امریکہ مستحکم پالیسی اختیار کرے گا ۔