ہمیں انتخابی نتائج تسلیم کرکے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔ہیلری کلنٹن
ڈونلڈٹرمپ کو کامیابی پرمبارکباد،امیدہے ٹرمپ امریکیوں کیلئے کامیاب صدرہونگے،ہماری جمہوری اقدار پرامن اقتدارکی منتقلی کی حمایت کرتی ہیں،حامیوں کوپرامن رہنے کی ہدایت،اوباما اور مشل کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ہیلری کلنٹن کا آنکھوں میں آنسواور چہرے پرمسکراہٹ لیے حامیوں سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 22:00
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء) :امریکی صدارتی انتخاب ہارنے کے بعدہیلری کلنٹن نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتخابی نتائج تسلیم کرکے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے،ڈونلڈٹرمپ کو کامیابی پرمبارکبادپیش کرتی ہوں،امیدکرتی ہوں کہ ٹرمپ امریکیوں کیلئے کامیاب صدرہونگے۔ہیلری کلنٹن نے اپنے شوہربل کلنٹن کے ہمراہ اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کامیدوارہونامیرے لیے اعزازتھا۔
میرے حامیوں نے بھرپورانتخابی مہم چلائی۔لیکن مجھے افسوس ہے کہ ہم الیکشن نہیں جیت سکے۔تاہم ہمیں یہ انتخابی نتائج تسلیم کرکے مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے۔اور امریکی اقدارکی حفاظت کرنی چاہیے۔ہیلری نے کہا کہ امریکہ کی جمہوریت ہم سے ہمارے کردارکا تقاضاکرتی ہے۔(جاری ہے)
جس کے تحت ہم اپنی جمہوری اقدارکے پیش نظراقتدارکی پرامن منتقلی کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کیلئے عوامی خدمات پرصدراوباما اور مشل اوباما کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کو کامیابی پرمبارکبادپیش کرتی ہوں۔امیدکرتی ہوں کہ ٹرمپ امریکیوں کیلئے کامیاب صدرہونگے۔امریکہ کیلئے ٹرمپ کے ساتھ ملکرکام کروں گی۔ہیلری کلنٹن نے آنکھوں میں آنسواور چہرے پرمسکراہٹ لیے اپنے حامیوں کو پرامن رہنے کی درخواست بھی کی۔جس پران کے حامیوں نے تالیاں بجاکران کی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.