یوم اقبال کی چھٹی کی متضادخبروںنے عوام کو چکراکررکھ دیا،بیشترنجی تعلیمی ادارے بند

بدھ 9 نومبر 2016 23:27

پشاور۔09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)یوم اقبال کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن میں تاخیرنے عوام کو چکراکررکھ دیا سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے ملازمین خصوصاًطلبہ اوروالدین کو 8نومبر اقبال ڈے کی چھٹی کے حوالے سے شدیدتذبذب اورمشکلات کاسامناکرناپڑا۔متضاداطلاعات کی وجہ سے خیبرپختونخواکے بیشترنجی تعلیمی اداروں کو چھٹی بھی کرنی پڑی۔

نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN)کے صوبائی صدرسلیم خان اورڈپٹی جنرل سیکرٹری انس تکریم نے بتایاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے منگل کے روز تعطیل کے حوالے سے واضح موقف نہ آنے کے باعث نجی تعلیمی اداروں کو چھٹی کرناپڑی اورسوشل میڈیا پر دن بھر جعلی سرکاری مراسلہ گردش کرتارہاتاہم پورے دن کسی بھی سرکاری اہلکار نے اس مراسلے کو ردکرنے کے حوالے سے کوئی موقف نہیں اپنایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومتی اداروں کایہ حال ہے کہ چھٹی کے حوالے سے شہریوں کے ابہام تک کو دورنہ کرسکے ایسے میں پرائیویٹ سیکٹرکے انتظامی امور کو سنبھالنے کیلئے ریگولیئرٹی بل کانفاذنجی اداروں کو پیچھے دھکیلنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ پین پانچ سالوں سے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو اجاگرکررہاہے 9نومبرکی چھٹی سے متعلق پائے جانیوالے ابہام کومدنظررکھتے ہوئے تنظیم کی صوبائی کابینہ نے پشاورمیں ایک آفس کھولنے کافیصلہ کیاہے جس کامقصد تمام اضلاع کے ساتھ روابطہ قائم رکھنے،مسائل کے حل کیلئے تمام نجی اداروں کو متحد اوران میں شعوراجاگرکرناہے۔