ٹرمپ کی جیت،نیوزی لینڈ امیگریشن سائٹ پر ٹریفک میں 2500 فیصد اضافہ
عام دنوں میں ویب سائٹ پر 2300 لوگ آتے ہیں مگرگزشتہ 24گھنٹے میں 56ہزارافرادنے ویزٹ کیا،حکام
جمعرات 10 نومبر 2016 13:09
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2016ء) امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد سے نیوزی لینڈ کے حکام نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ امیگریشن ویب سائٹ پر ٹریفک میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امیگریشن نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار سے زائد لوگ آئے جو کہ معمول کے مقابلے میں 2500 فیصد زیادہ ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ عام دنوں میں ان کی ویب سائٹ پر 2300 لوگ آتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ایک اور ویب سائٹ 'نیوزی لینڈ ناؤ' پر بھی ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ اس ویب سائٹ پر نیوزی لینڈ میں رہنے، پڑھنے اور ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے معلومات ہیں۔حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 'نیوزی لینڈ ناؤ' کی ویب سائٹ پر امریکہ سے 70 ہزار پانچ سو افراد آئے جبکہ عام دنوں میں یہ ٹریفک تقریباً 1500 کے لگ بھگ ہوتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.