میئرکراچی وسیم اخترکی5مقدمات میں رہائی کاحکم جاری کردیاگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 نومبر 2016 14:37

میئرکراچی وسیم اخترکی5مقدمات میں رہائی کاحکم جاری کردیاگیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر2016ء):عدالت نے میئرکراچی وسیم اخترکی 5مقدمات میں رہائی کاحکم جاری کردیاہے،وسیم اخترکیخلاف ایک کیس میں فیصلہ محفوظ کررکھاہے۔ذرائع کے مطابق میئرکراچی وسیم اخترکی 5مقدمات میں رہائی کاحکم جاری کردیاہے۔وسیم اخترکو 4مقدمات میں رہائی مل چکی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 37مقدمات میں وسیم اختر کی ضمانت ہوئی ہے،وسیم اخترکی ضمانت ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے پرہوئی ہے۔وسیم اخترپرسانحہ 12مئی اور اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولتکاری کاالزام ہے۔دہشتگردوں کے علاج معالجے کے مقدمے کافیصلہ16نومبرکو ہوگا۔جبکہ ایک مقدمے میں گرفتاری ظاہرنہ کرنے وسیم اخترنے عدالت سے رجوع کیاہے۔