غیرقانونی اسلحہ کیس ،سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

جمعرات 10 نومبر 2016 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور کر لی۔ کراچی میں ضلع ملیر کی عدالت ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت کی منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

فیصل رضا عابدی کی جانب سے اسلحہ کے لائسنس عدالت میں پیش کرنے پر ضمانت منظور کی گئی۔

فیصل رضا عابدی کو 5 نومبر کی صبح رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد رینجرز نے فیصل رضا عابدی کو ایسٹ زون پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ گرفتاری کے وقت فیصل رضا عابدی کے گھر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جس پر ان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ قائم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :