عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، کبھی غفلت اور کوتاہی نہیں برتی، ہمیں عوام کی خدمت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے

رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو کی وفد سے بات چیت

جمعرات 10 نومبر 2016 21:06

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں۔اور عوام کے مسائل کے حل میں کبھی غفلت اور کوتاہی نہیں برتی ہے ۔اور ہمیں عوام کی خدمت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ (ن) جھل مگسی کے سینئر نائب صدر سید یاسر انور شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بھاگ شہر کی قبائلی شخصیت میر بجار خان مغیری ،ضلعی چئیر مین ذکواة ملک نصراللہ بنگلزئی و دیگرز قبائلی شخصیات، معتبرین اور کثیر تعداد میں عوام موجود تھے۔

انھوں نے کہا کہ کچھی اور جھل مگسی کے عوام سے ہمارہ اٹوٹ کا رشتہ ہے ۔اور یہ رشتہ کوئی جدا نہیں کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اور میں نے بلا رنگ ونسل اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ میر ے دروزے چوبیس گھنٹے عوام کے لیئے کھلے رہتے ہیں۔اور ہم ،بے لوث ۔بلا رنگ و نسل و تعصبات سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آئیندہ انتخابات میں کچھی ،جھل مگسی عوامی اتحاد کی جانب سے مگسی برادان سے کو ئی معائدہ نہیں ہوا ہے ۔اتحاد جو بھی فیصلہ کرئے گا اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کریں اور یہی ہماری کامیابی کی اصل وجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب سبز باغ اور کھوکھلے نعرے لگانے کا وقت گذر گیا ہے اور ہم عملی طور پر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انھوںنے گند اواہ کے علاقے گاجان اور قاضی اسماعیل میں لاشاری قبیلے کے قبائلی جھگڑے میں انسانی جانوں کے ضیائع پر بھی سخت افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ مل بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کریں تاکہ مزید خون ریزی سے بچا جا سکے۔اس سلسلے میں میر جوخدمات ہوں گی میں بھی اس کار خیر میں حصہ لینے کے لیئے تیار ہوں۔