امریکہ میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں آئندہ ہفتے بڑھ جائیں گی، طارق فاطمی

امریکی انتخابات میں50ہزار ڈالر فنڈ دے کر جو کہیں کہلوا سکتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 10 نومبر 2016 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں آئندہ ہفتے بڑھ جائیں گی،امریکی انتخابات میں50ہزار ڈالر فنڈ دے کر جو کہیں کہلوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دوران50ہزار ڈالر فنڈ دے کر جو چاہے کہلوا سکتے ہیں،امریکہ میں مقیم بھارتی کمیونٹی دونوں بڑی پارٹیوں کو فنڈ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت اختلافات سنگین نوعیت کے ہیں،امریکی انتخابات کے دوران ری پبلکن اور ڈیموکریٹس سے ہمارے رابطے رہے ہیں،آئندہ ہفتے امریکہ میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں نو منتخب صدر کو سی آئی اے کی جانب سے پہلی بریفنگ دی جاتی ہی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :