پاک چائنا اقتصادی راہداری، روہڑی کالج میں آگاہی پروگرام کا انعقاد

جمعرات 10 نومبر 2016 23:25

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) گورنمنٹ عطا حسین شاہ ڈگری کالج روہڑی میں این ایچ اے اور ڈائریکٹوریٹ آف کالجز سکھر کے زیر اہتمام طلبہ کو پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) کھے سلسلہ میں معلومات کی آگاہی کے لئے ایک پروگرام منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر پرنسپل کالج لیاقت سومروسمیت دیگر کالج اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو ( سی پیک) کی تفصیلات اوراس کے فوائد کی بابت روشنی ڈالی، انہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کازینہ ثابت ہوگا جس سے ملک میں 46 بلین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے زریعہ بندر گاہ، روڈ راستے ریلوے کے نظام میں بہتری آئیگی اور پاکستان دیگر ممالک کیساتھ اقتصادی معاشی تجارتی سرگرمیوں کے روابط پیدا ہونگے جس کے نتیجہ میںملک میں روزگار میسر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :