بلوچستان اسمبلی نے اینٹی نارکوٹکس کی کارکردگی کی مزید بہتری اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق قرارداد منظور کر لی

جمعرات 10 نومبر 2016 23:26

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) بلوچستان اسمبلی نے اینٹی نارکوٹکس کی کارکردگی کی مزید بہتری اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دوروز وقفہ کے بعدجمعرات کو سپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔اینٹی نارکوٹکس کی کارکردگی کی بہتری اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق قرارداد پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی نے ایوان میں پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہااینٹی نارکوٹکس فورس کا کام منشیات کی روک تھام ہے منشیات کی بھڑتی ہوئی سمگلنگ اور عام استعمال کی وجہ سے م عاشرے کے بیشتر نوجوان طبقہ اس ناسور میں مبتلا ہیں جس کے باعث نہ صرف ان کا مستقبل انتہائی تاریخ بلکہ ان کی زندگی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جس کا تدارک لازمی ہے لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کر تا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ وہ اینٹی نارکوٹس فورس کی کارکردگی میں موثر بنا نے کیلئے منشیات سمگلنگ اور استعمال کی مکمل روک تھام کو یقینی بنائے ۔

(جاری ہے)

اراکین صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی، سردار اسلم بزنجو، مفتی گلاب کاکڑ، نصراللہ زیرے، میر عاصم کرد گیلو، منظور احمد کاکڑ، پرنس احمد علی، ڈاکٹر شمع اسحاق نے قرارداد کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائی معاشرے میں سدھار کیلئے ناگزیر ہے منشیات کیخلاف لائی جانے والی قرارداد انتہائی اہم ہے :تعلیم صحت کی بہتری کی طرح منشیات کا خاتمہ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔قرارداد کی منظوری کے بعد سپیکرنے اسمبلی کا اجلاس 12نومبر تک کیلئے ملتوی کر دیا۔