لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کوامریکا سے نکا لیں گے،ٹرمپ
جمعہ 11 نومبر 2016 12:05
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران صدارتی کرسی سنبھالنے کے پہلے 100 روز کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 20لاکھ سیزائدغیرقانونی تارکین وطن کوامریکا سے نکا لیں گے۔اکتوبر کے اواخر میں امریکی ریاست پنسیلوینیا کے علاقے گیٹیزز برگ میں صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بننے کے بعد 100 دن کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے دہشت گردی کا شکار ریاستوں سے تارکین وطن کی آمد معطل کر دیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جنوبی سرحد پر میکسیکو کے ساتھ تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے دیوار تعمیر کریں گے جس کی قیمت میکسیکو سے حاصل کی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کے پروگرام کے لیے مختص بلینز ڈالرز کی ادائیگی روک کر اسے امریکی ماحولیاتی انفرا اسٹرکچر اور پانی پر خرچ کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن اوباما کے دیئے ہوئے تمام غیر قانونی احکامات کو کینسل کریں گے، نیشنل سیکیورٹی ایکٹ بحال کریں گے اور کانگریس کے ساتھ قانون سازی کر کے ملکر اوباما کیئر پروگرام منسوخ کر دیں گے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کویت ایئر پورٹ پر 2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی پریشان
-
97 کروڑ ووٹرز، بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل ہوگا
-
امریکی صدرکے چچا کوآدم خورکھا گئے
-
امارات کے زیرِآب علاقوں میں لوگ کشتیاں استعمال کرنے پر مجبور
-
مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارتی فوج کو بھی نہ بخشا
-
سڈنی شاپنگ مال حملے میں زخمی گارڈ کو آسٹریلوی شہریت دینے پرغور
-
افغان خواتین کاروباری مشکلات کے باوجود مستحکم، دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہیں،اقوام متحدہ
-
حزب اللہ کاگائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی
-
خطے میں روس ایران گٹھ جوڑکامیاب نہیں ہونے دیں گے،امریکی صدر
-
بھارت،باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹس میں داخلے پر پابندی
-
اسرائیل نے ایران کیخلاف جوابی کارروائی سے متعلق عالمی دبائو مسترد کردیا
-
افغانستان میں شدید بارشیں،70افرادہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.