جس دہشتگرد تنظیم نے گورنرہاؤس میں ڈیرہ ڈالا تھا اس کا دورختم ہوگیا،نہال ہاشمی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 11 نومبر 2016 12:23

جس دہشتگرد تنظیم نے گورنرہاؤس میں ڈیرہ ڈالا تھا اس کا دورختم ہوگیا،نہال ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر2016 ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جس دہشتگرد تنظیم نے گورنرہاؤس میں ڈیرہ ڈالا تھا اس کا دورختم ہوگیا ہے، پاکستان مخالف لوگوں نے مشرف دورمیں گورنرہاؤس میں ڈیرہ ڈالا تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب مسلم لیگ ن کا گورنرہاؤس میں ڈیرہ ہےآج نوازشریف کے چاہنے والے یہاں موجود ہیں دہشت گردی کی آخری علامت مٹادی گئی آج جمہوریت اورآئین کی پاسداری کی صحیح علامت گورنرہاؤس میں ہے