لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی نااہلی کی اپیل مسترد کر دی

جمعہ 11 نومبر 2016 14:16

لاہور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کو بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں پر انتخاب لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا اور ان کی نااہلی کی اپیل مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سمیرا ملک کی نااہلی کیلئے دائراپیل سماعت کی جس میں سمیرا ملک خوشاب ضلع کونسل میں مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اپیل کنندہ ایوب خان نے اعتراض اٹھایا کہ سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سمیرا ملک کو نااہل قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ سمیرا ملک کے وکیل مبین قاضی نے اپیل کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں اعتراضات اٹھائے اور بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا اطلاق نہیں ہوتا اور اپیل قابل سماعت نہیں ہے۔ عدالت نے دائر اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد اسے ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا۔