وزیراعظم کی قیادت ، محنت ، امانت، اور صلاحیتوں کا اعتراف عالمی بینک نے بھی کیا ہے ، ڈاکٹر آصف کرمانی

منفی سیاست کر کے وقت ضائع نہ کیا جاتا تو کامیابیوں کا سفر اس سے کئی گنا زیادہ ہوتا،معاون خصوصی وزیراعظم

جمعہ 11 نومبر 2016 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت ، محنت ، امانت، اور صلاحیتوں کا اعتراف عالمی بینک نے بھی کیا ہے ، منفی سیاست کر کے وقت ضائع نہ کیا جاتا تو کامیابیوں کا سفر اس سے کئی گنا زیادہ ہوتا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی رپورٹ نے بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت ، محنت ، امانت، اور صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ 2013 سے لیکر آج تک منفی سیاست کے ذریعے وقت ضائع نہ کیا جاتا تو کامیابیوں کا سفر اس سے کئی گنا زیادہ ہوتا، انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت کی آئینی مدت کے خاتمے تک کمیوں کو کامیابیوں میں تبدیل کرنے کیلئے نواز شریف کی قیادت میں پر عزم ہے ۔