ْ ضلع لسبیلہ میں بھی وزیر اعظم کے کسا ن پیکج پر عمل درآمد شر وع ہو گیا ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 11 نومبر 2016 22:34

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) ملک کے دیگر علا قوں کی طر ح بلو چستا ن کے زرعی علا قہ ضلع لسبیلہ میں بھی وزیر اعظم کے کسا ن پیکج پر عمل درآمد شر وع ہو گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقا ر علی شا ہ ہا شمی نے ڈی سی سیکریٹریٹ میں نا درا کے تصدیقی سینٹر کا با قاعدہ افتتا ح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقا ر علی شا ہ ہا شمی کو نا درارجسٹر یشن سینٹر کے انچا ر ج محمد ایو ب نے بر یفنگ میں بتا یا کہ لسبیلہ کے زمیندارو ں کے کو ائف کی ویر یفکیشن اور ان کی سہو لت کے لئے یہا ں تصدیقی مرکز قائم کیا ہے تا کہ انھیں پیکج سے جلد مستفید ہو نے کے مواقع میسر ہو ں انہو ں نے بتا یا کہ پہلے مر حلے میں 582کپا س کی فصل کے کاشتکار وں کو تصدیقی عمل کے بعد لسبیلہ انتظا میہ کی جا نب سے کسا ن پیکج کے تحت ادائیگیا ںلسبیلہ انتظا میہ کے زیر نگر انی ہو نگی اب تک یہا ں کے علا قوں کنراج ، بیلہ ، اوتھل ، لاکھڑا ،وندر ،حب اور دریجی سے تعلق رکھنے والے 750زمیندارو ں کے کوا ئف اسلا م آبا دبھیجے گئے ہیں 582زمیندارو ں کو پہلے فیزمیں شا مل کیا گیا اور دوسر ے مر حلے میں دیگر زمیندارو ں کوشا مل کیا جا ئیگا ،واضح رہے کہ کپا س کی کا شت کے حو الے سے لسبیلہ بلو چستا ن کا دوسرا بڑا زرعی علا قہ ہے اور یہا ں کے مقا می زمیندارو ں کا زریعہ معاش کپا س کی کا شت سے وابستہ ہے وفا قی حکو مت کی جا نب یہا ں کے کپا س کے کا شتکا رو ں کو اس فصل کی زیا دہ سے زیا دہ کا شت اور حوصلہ افزائی کیلئے لسبیلہ کو وزیر اعظم پاکستا ن کے کسا ن پیکج پروگرام میں شا مل کیا گیا ، پا کستا ن سینٹر ل کا ٹن کمیٹی اور لسبیلہ یو نیو رسٹی آف ایگر یکلچر واٹر اینڈ میرین سا ئنسزکے ما بین معاہد ے کے بعد لسبیلہ ڈسٹر کٹ میں کا ٹن کی کا شت پر حکو مت پا کستا ن کی جا نب سی با قا عدہ تحقیق کا آغاز 2015میںکیاگیا علا وہ ازیں پا کستا ن سینٹر ل کا ٹن کمیٹی کے اعلی سطحی وفد نے گذشتہ ما ہ اکتو بر اوائل میں زمیندارو ں کی آگا ہی اور کپا س کی کا شت کاری کے حو الے سے لسبیلہ یو نیو رسٹی میںسیمینا ر کے انعقا د کے بعد اعلا ن کیا تھا وہ لسبیلہ یو نیو رسٹی میں 120ایکڑپر مشتمل ایگریکلچر فا رم کا ٹن ریسرچ قائم کر یں گے ،درایں اثناء رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان پرنس احمد علی بلوچ نے لسبیلہ کو وزیر اعظم کسان پیکیج میں شامل کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال دورہ بلوچستان کے موقع پر وزیر اعظم نے بلوچستان کے زرعی شعبے سے وابستہ زمینداروں کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے جس پیکیج کا اعلان کیا آج اس پیکیج کی منظوری دیکر وزیر اعظم نے بلوچستان کے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پوراکردیا ہے جس پر ہم وزیر اعظم پاکستان کے شکرگزار ہیں انھوںنے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ پانچ ہزار کی ادائیگی سے نہ صر ف زمیندار وںکی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ بلوچستان کے کاشتکار زرعی شعبے کی ترقی کیلئے وزیر اعظم کے اس اقدام کو صدیوں یاد رکھیں گے ۔