عوام کی حفاظت اور امن وامان کی بہتری کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک سلیم لہڑی

جمعہ 11 نومبر 2016 23:23

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک سلیم لہڑی نے کہا کہ عوام کی حفاظت کرنا عبادت سے کم نہیں قانون سے بالاتر کوئی نہیں امن وامان کی بہتری کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں امن وامان کے قیام اور عوام دشمن عناصر کو علاقے میں جگہ نہیں ملے گی ڈسٹرکٹ پشین پر امن ضلع ہے عوام انہتائی باشعور اور تعاون کرنیوالے لوگ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں پولیس کی پیدل اور موبائل گشتوں میں اضافہ کرنے کے بعد اپنے آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ہر قسم کی شکایات کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں عوام اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے پولیس کو اطلاع دیں اور کسی کو گھر مکان یا دکان کرایے پر دینے سے پہلے اچھی طرح چھان بین کریں ۔

متعلقہ عنوان :