جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی کی بطورگورنرسندھ تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

سعیدالزماں صدیقی طبی لحاظ سے گورنرکے عہدے کیلئے اہل نہیں‌ ہیں،عدالت گورنرسندھ کی تقرری کالعدم قرار دے۔درخواست گزارکامئوقف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 نومبر 2016 16:48

جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی کی بطورگورنرسندھ تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12نومبر2016ء) : جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی کی بطورگورنرسندھ تعیناتی کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے،درخواست گزارنے مئوقف اختیارکیا کہ سعیدالزماں صدیقی کی عمر80 سال ہونے کے باعث جسمانی طورپرمکمل فٹ نہیں ہیں،جس کے پیش نظروہ فرائض سرانجام نہیں دےسکتے،عدالت گورنرسندھ کی تقرری کالعدم قرار دے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی کی گورنرسندھ کے عہدے پر تقرری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارنے موقف اختیار کیاہے کہ سعیدالزماں صدیقی طبی عہدوں بنیادوں پرگورنرکے عہدے کیلئے اہل نہیں‌ ہیں۔تاہم عدالت گورنرسندھ کی تقرری کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنرسندھ کی حیثیت سے کل حلف اٹھایا لیاہے۔

متعلقہ عنوان :