منگھوپیر میں کالعدم تحریک طالبان سمیت کالعدم تنظیموں کی10 دھڑے

القاعدہ ،داعش اور کالعدم لشکر جھنگوی کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے‘ذرائع

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) منگھوپیر میں کالعدم تحریک طالبان سمیت کالعدم تنظیموں کی10 دھڑے ،القاعدہ ،داعش اور کالعدم لشکر جھنگوی کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے،زرائع کے مطابق حساس ادارے نے مفصل خپشم کشار پورٹ مرتب کر کے اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ہے،جس میں لکھا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انٹیلی جینس کی جانب سے جو بھی رپورٹ بھیجی گئی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے،بلکہ حقیقت یہ ہے کہ منگھوپیر اور اطراف کے علاقے دہشتگردوں کا گڑھ اب بھی مانے جاتے ہیں،کراچی آپریشن کے آغاز پر کارروائی کے سبب دہشتگرد روپوش ہوگئے تھے،تاہم گزشتہ چند ماہ سے دہشتگردوں نے دوبارہ اپنا نیٹ ورک فعال کردیا ہے،دہشتگرد علاقے میں تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کے ساتھ جرائم بھی کرتے ہیں،زرائع نے کہا کہ رپورٹ میں یہ بھی لکھاگیا ہے کہ علاقے میں کالعدم تحریک طالبان کی10 دھڑے ،کالعدم القاعدہ ،کالعدم داعش ،کالعدم لشکر جھنگوی جیسی تنظیموں کے کمانڈر اور درجنوں کاردنے عام شہریوں کے بھیس میں رہائش پزیر ہیں اورسینکڑوں ماربل فیکٹریوں سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے کے ساتھ اغوائ برائے تاوان کی وارداتیں بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :