نبی کے ماننے والے امن کیخلاف کیسے ہوسکتے ہیں ‘پاکستان کے استحکام کیلئے امن ضروری ہے ‘جہاں سیرت نبی کا ذکرآتا ہے وہیں سیرت فاطمہ اور سیرت خدیجہ اکبری? کا ذکر بھی آتاہے ‘اسلام کی ابتدائی جدوجہد میں دونوں ہستیوں کا ذکر بھول جائیں تو درست نہیں ہوگا ‘اسلام امن وسلامتی کا درس دیتا ہے خون خرابہ قتل وغارت گری سے اہل اسلام کا کوئی تعلق نہیں

سابق وفاقی وزیر وپیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان کا عظیم ایشان قومی مشائخ امن کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:27

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وپیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نبی کے ماننے والے امن کے خلاف کیسے ہوسکتے ہیں پاکستان کے استحکام کیلئے بھی امن ضروری ہے جہاں سیرت نبی کا ذکرآتا ہے وہیں سیرت فاطمہ اور سیرت خدیجہ اکبری? کا ذکر بھی آتاہے اگر اسلام کی ابتدائی جدوجہد میں دونوں ہستیوں کا ذکر بھول جائیں تو درست نہیں ہوگا اسلام امن وسلامتی کا درس دیتا ہے خون خرابہ قتل وغارت گری سے اہل اسلام کا کوئی تعلق نہیں جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر قومی مشائخ امن کانفرنس اہم رول پلے کرے گی ان خیالات کا اظہار ایوان اقبال میں عظیم ایشان قومی مشائخ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کے مرکزی صدر ،جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے بانی وامیر جماعت اہل سنت پاکستان کے چیف آرگنائزر الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری سروری ،جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل یوتھ ونگ کے صدر صاحبزادہ پیر محمد حیات سلطان،جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل پنجاب کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر عابد سلطان ، صاحبزادہ ولید سلطان ، صاحبزادہ حذیضہ سلطان ، صاحبزادہ اسامہ سلطان ،مفتی قاسم نعمان،پروفیسر علامہ احمد تونسوی ، مرکزی چیئرمین پاکستان مشائخ وعلمائ کونسل پیر سید سیف اللہ پیر سید فدا حسین شاہ پیرسید افضال حسین شاہ ،سید محبوب نبی نور علی گیلانی۔

(جاری ہے)

مرکزی چیئرمین پٹھان اتحاد صاحبزادہ سید آغا طارق گیلانی المعروف پیر پٹھان سید جاوید اکبرشاہ،پیر سکند رشاہ ،،وائس چیئرمین پاکستان مشائخ وعلمائ کونسل پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہرعلی، حاجی زاہد طولان ، محمد بابر ، نذیر احمد ،قاری صاحبزادہ خالد محموود تونسوی سلیمانی،چیف آرگنائز جماعت الصالحین پاکستان پنجاب مرزا امجد اشفاق ، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی رہنما میڈم نورین سیال ،مسلم لیگ ن خواتین ونگ لاہور کی صدر مس غزالہ بیگ ،ایس کے کلیم مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان مشائخ کونسل ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ملک مظہر حسین اعوان ، حاجی محمد آصف نذیر ہاشمی۔

پیر سید امجد علی شاہ ، نیو سہارا فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر میاںمحمد منشائ شاہین ،مرکزی جنرل سیکرٹری تنویر راجپوت کے علاوہ خواتین ومریدین عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ایک عالمی چارٹر آف انسانی حقوق دیا جبکہ قرآن نے تو آج سے صدیوں پہلے چارٹر آف انسانی حقوق دے دیا تھا جوکہ سب سے بہتر چارٹر ہے اس کی موجودگی میں ہمیں کسی اور چارٹر کی ضرورت ہی نہیں پاکستان بنانے میں مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کی سوچ وفکر کو قائداعظم لے کر چلے دونوں نے مل کر ایک بہترین ٹیم ورک کی صورت میں کام کیا اور پاکستان بناڈالا اس وقت کوئی گن شپ ہیلی کوپٹر میزائل یا خودکش ان کے ساتھ نہیں تھا بلکہ علمائ مشائخ نے ان کا ساتھ دیا اسلام امن کا مذہب ہے اقلیتوں کا سلام نے مکمل تحفظ کیا اگر اسلام کے نام پر کوئی دہشت گردی کرے تو یہ قابل قبول نہیں آج کل دہشت گردی کی شکل جو اسلام پر مسلط کی جارہی ہین وہ اصل اسلام نہیں اسلام نے تو امن سلامتی کا درس دیا فتح مکہ میں حضوراکرم نے جو سلوک کیا آج بھی اس کی مثال نہیں ملتی ہمیں اللہ تعالیٰ کے احکامات قرآن کی تعلیمات اور حضوراکرم کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا عالم اسلام کو دہشت گردی کے خلاف متحد ومنظم ہونا ہوگا ہمیں آپس کے اختلافات کو ختم کرکے ملک وقوم کیلئے کام کرنا ہے جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کامیاب قومی مشائخ امن کانفرنس پر مبارک باد پیش کرتی ہوں اور امن کیلئے اپنے مکمل تعاوں کی یقین دہانی بھی کراتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :