خواجہ اظہار الحسن کے بعد خالد مقبول صدیقی کی دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات ،ْ ایم کیو ایم پاکستان کی تردید

ہفتہ 12 نومبر 2016 22:09

خواجہ اظہار الحسن کے بعد خالد مقبول صدیقی کی دبئی میں سابق صدر پرویز ..

دبئی /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) یم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کے بعد خالد مقبول صدیقی کی دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیاتاہم ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے تردید کی گئی ہے ،ْدبئی میں موجود پی ایس پی رہنمائوں کے پرویز مشرف سے رابطے ہیں،سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں ،ْ ابق صدر آصف علی زرداری کی اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور گورنرسندھ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،زرداری کے دبئی پہنچنے کے ساتھ ہی کراچی کے کئی اور سیاستدان دبئی میں ہیں۔