سکھر اسمال ٹریڈرز کے عہدیداروں کی گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:14

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)سکھر اسمال ٹریڈرز کے عہدیداروں کے ایک وفد نے گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں مثالی کامیابی پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ، وفد میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن حاجی عبدالستار راجپوت، شکیل قریشی، پرویز چنہ،عامر فاروقی، ظہیر بھٹی، منیر میمن، بابا جھنڈے شاہ، صداقت خان،ڈاکٹر سعید اعوان، رضوان قادری، عمران اللہ، سعید احمد، شاہد حسین و دیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے س موقع پر گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر حاجی زبیر قریشی، سینئر نائب صدر ہاسامل سچدیو،نائب صدر اول حاجی اسد فاروقی، نائب صدر دوئم عاطف قریشی، جنرل سیکریٹری حاجی شبیر میمن، جوائنٹ سیکریٹری رمیش لال،خزانچی کملیش کمار، پریس سیکریٹری کیلاش کمار اور دیگر عہدیداران کومبارکباد دی تے کہا کہ تاجر برادری کا جمہوری انداز سے ووٹ کے ذریعے تجارتی مراکز میں عہدیداران کا انتخاب خوش آئند اقدام ہیں، انہوں نے سکھر اسمال ٹریڈرز کی جانب سے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔