نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ،انہیں اپنے اور ملک کے شاندار مستقبل کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:14

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ،انہیں اپنے اور ملک کے شاندار مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز سکھر میں پارٹی کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اپوزیشن لیڈر نے مذید کہا کہ نوجوان با مقصد رابطہ بنائیں، وقت کا فضول ضیاع مت کریں۔. انہوں نے کہا کہ لوگوںمیں سیاسی شعور بیدار نہیں ہو سکا، ہمارا فرض ہے کہ پاکستان صحیح ہاتھوں میں دیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا کردار بھولتے جا رہے ہیں اور دوسری سمت نکل کر اپنی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :