سید خورشید شاہ کی جانب سے بندھانی برادری کے کامیاب عہدیدران کو مبارکباد

ہفتہ 12 نومبر 2016 23:14

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے صاحبزادے فرخ شاہ، مبین جتوئی، عبدالحمید، یوسی چیئرمین غلام مرتضیٰ گھانگھرو، سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے صدر حاجی محمد جاوید میمن سمیت مختلف شخصیات نے نواں گوٹھ جاکر حاجی شریف بندھانی سے ملاقات کی اور انہیں بندھانی برادری کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے برادری کے لوگوں کے مسائل حل کرانے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر حاجی شریف بندھانی نے ان کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں اپنے دفتر میں حاجی خضر حیات، حاجی مسلم، عرفان سونارا، حافظ شعیب، سلیم بندھانی، حاجی یامین، عبدالجبار، توفیق بندھانی سمیت بندھانی برادری کے معززین کی قیادت میں ملنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی شریف بندھانی کا کہنا تھا کہ بندھانی برادری نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب کرایا ہے میں اس پر پورا اتروں گا، ہماری سب سے پہلی ترجیحی علاقے کو سماجی برائیوں سے پاک کرکے نوجوانوں نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے جبکہ علاقہ میں رہائش پذیر بندھانی برادری کے لوگوں کو صحت و تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہم ذاتی مفادات کے حصول کے بجائے برادری کے لوگوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنائینگے۔