عوام نے آرمی چیف سے ٹیک اوور کا مطالبہ کر دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 نومبر 2016 12:28

عوام  نے آرمی چیف سے  ٹیک اوور کا مطالبہ کر دیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر2016ء) : شاہ نورانی کے مزار پر خودکش حملہ ، درجنوں شہادتوں اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر عوام اپنے جزبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ مہربانی کریں اور حکومت کو ٹیک اوور کریں۔

(جاری ہے)


لوگوں نے کہا کہ سیاست دان لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان صرف پیسہ بنا رہے ہیں ۔ لوگوں نے جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ تمام سیاست دانوں کو جیل میں ڈال دیا جائے اور مارشل لا، نافذ کیا جائے ۔ مارشل لا، کے نفاذ میں عوام آرمی چیف جئرل راحیل شریف کے ساتھ ہو گی ۔