باکستان کو دوبارہ متحرک کرنے کیلئے صوبائی وزیر کھیل سندھ سردارمحمد بخش خان مہر نے میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ،ْباکسنگ حلقوں کا خیر مقدم

ہاکی، سکوائش، فٹ بال،اسنوکر، کرکٹ، باکسنگ، باڈی بلڈنگ، بیس بال، ٹینس اور ریسلنگ سمیت کھیلوں کا بے پنا ٹیلنٹ موجود ہے

اتوار 13 نومبر 2016 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) پاکستان میں باکسنگ کو دوبارہ متحرک کرنے اور اس کے اصل مقام دلانے کیلئے صوبائی وزیر کھیل سندھ سردارمحمد بخش خان مہر نے میدان میں اترنے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سردارمحمد بخش خان مہر نے پاکستان باکسنگ کے گروپوں سے ملاقاتیں کیں اورتمام معلومات حاصل کرنے کے بعد پاکستان باکسنگ سے حقیقی لگائو رکھنے والی باڈیز سے حقائق جاننے کے بعد خود کو باکسنگ رنگ میں اترنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر کھیل نے سندھ اور پنجاب کے دورے میں باکسنگ اور دیگر فیڈریشنز سے بھی ملاقاتیں کیں،تمام لوگوں سے ان کی بات چیت ہوئی اور باکسنگ کی تباہی پر انہوں نے بے حد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کھیل کو دوبارہ اس کے اصل مقام پر لانے کے لئے خود اب پاکستان باکسنگ کے صدر کے طور پر سامنے آنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے لاہور کے دورے میں مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز، ایسو سی ایشنز اور اسپورٹس آرگنائزرز سمیت نامور باکسرز سے بھی خصوصی ملاقات کی۔

سندھ کے صوبائی وزیر کھیل نے مال روڈ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود ، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر خاور شاہ ، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اکرم خان ،، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری کرنل (ر) نسیم بٹ، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سابق سکرٹری کرنل (ر) آصف ڈار، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی، یونائٹڈ لیدر انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو اور پنجاب باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر میاں سلمان اسلام، نائب صدر اجمل بٹ ،سارک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انٹرنیشنل باکسر ضیغم مثیل ، اولمپین باکسر بابر علی، انٹر نیشنل باکسر محمد شبیر ٹائسن، انٹرنیشنل باکسر ذیشان بٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں ۔

اس دوران صوبائی وزیر کھیل نے باکسنگ سمیت دیگر کھیلوں کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے حوالے سے اسپورٹس فیڈریشنز کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں سے تجاویز بھی لیں۔ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی، سکوائش، فٹ بال،اسنوکر، کرکٹ، باکسنگ، باڈی بلڈنگ، بیس بال، ٹینس اور ریسلنگ سمیت دیگر کھیلوں کا بے پنا ٹیلنٹ موجود ہے جو انفراسٹرکچر کے ناکارہ ہونے اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے زنگ آلود ہو رہا ہے ،میرا بنیادی مقصد انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے ، انفراسٹرکچر اور گراونڈز کی بحالی سے ہی کھلاڑیوں کو گروم ہونے کے مواقع میسر آسکتے ہیں ،انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈلز جیت کر پاکستان کا سبز حلالی پرچم بلند کرنے کیلئے نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لاناہو گا ۔

وزیرکھیل جواپنا زیادہ وقت جم میں گزارتے ہیںاب اس نے باکسنگ کے رنگ میں آنے کے ساتھ ،باکسنگ سیکھنے اور اس کے رولز سے آگاہی حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ گزشتہ دنوں پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے تمام یونٹس اور اداروں کے حکام نے انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلادیا ہے۔ سندھ کے وزیر کھیل کی کھیلوں سے دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کے بعد کھیلوںسے محبت رکھنے اور خود بھی کھیلوں میں حصہ لینے پران کی وزیر کھیل تقرری کوخوش قسمت قرار دیا ہے۔

اسکے ساتھ ڈاکٹر محمد علی شاہ کی طرح سندھ کی باڈیز بھی ان کو سندھ اولمپک کا صدر دیکھنے کی خواہش مند ہیں۔اور مختلف ایسوسی ایشن بھی سردار محمد بخش خان مہر کو اپنے تعاون کا یقین دلاچکی ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر کھیل سندھ سردارمحمد بخش خان مہر کی جانب سے پاکستان باکسنگ کو تباہی سے بچانے اور اس کو پاکستان میں کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لئے خود کو میدان میں آنے کے اعلان کا پاکستان کے باکسنگ حلقوں نے خیرمقدم کیا،پاکستان کے اولمپک ریفری ججز،باکسرز اور آفیشلز نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ،اولمپک ریفری جج سنیئر ترین باکسنگ آفیشل سید علی اکبر شاہ قادری،غلام حسین پٹنی،رشید قمبرانی،مہر اللہ،حسین شاہ، اصغر علی شاہ،بابر علی خان، اصغر چنگیزی ،ضیغم مثیل،ایم ارشد،سمیر،محمد اکرم خان، پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر سلمان اسلام،شرجیل ضیاء بٹ، ارشد جاوید قریشی،عابد رفیق، اجمل بٹ،بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر فقیر حسین،حاجی خدائے نور، سید محمد شریف، محمد علی چنگیزی، امین اللہ امین،امان اللہ،وحید آغا پشین،قدرت اللہ ماسٹر،کے پی کے باکسنگ ایسوسی ایشن کے عطرت نظیر،تجمل حیات،سراج احمد فاٹا، اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے شاہد الحق، سید عون عباس ہاشمی، آذاد کشمیر کے بلال، لاڑکانہ باکسنگ کے مہران خان میرانی،بابر علی، مراد خاص خیلی،نوید خان، سہیل بلوچ،سندھ باکسنگ کے چیف کوچ عبدالستار،صابر بلوچ، ناصر کریم بلوچ، سلیم قمبرانی، صدیق قمبرانی،سلیم راجپوت، ارشاد کہری ، قمرالدین شیخ، سید اشرف علی، سندھ اسپورٹس بورڈ کے کوچ جاوید جان،برکت علی،سید علی احمد،وہاب درانی،مجید بروہی، اسحاق بلوچ،رفیع الدین، غلام محمد رند، عتیق الرحمن،محبوب قریشی،یونس بھٹی، یونس پٹھان،لیاقت علی ودیگر نے باکسنگ کی سرپرستی اور اس کھیل کو اس کے جائز مقام دلانے کی کوشش میں وزیر کھیل سندھ سردارمحمد بخش خان مہر کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سردار محمد بخش خان مہر انشاء اللہ باکسنگ کے لئے جو نیک خواہشاہت اور اس کھیل کی ترقی کے لئے جو کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اللہ ان کو کامیابی عطا فرمائے،اور پاکستان جلد ایشیاء اور عالمی باکسنگ میں دوبارہ گرین فلیگ کو سربلند کرے ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔