کمشنر قلات نے جام غلام قادر ہسپتال میں درگاہ شاہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کی

اتوار 13 نومبر 2016 22:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2016ء) کمشنر قلات ہاشم غلزئی نے رات کو جام غلام قادر ہسپتال حب میں درگاہ شاہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کی ،ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے ۔انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کے بھی ہدایت کی ۔بعد ازاں کمشنر قلات نے درگاہ شاہ نورانی جا کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، سیکورٹی اداروں اور مقامی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرکے درگاہ کو سیل کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک درگاہ کو عارضی طور پر بند کیا جائے گاتاکہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والے اشیاء اور دہشت گردوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ۔زائرین اور درگاہ شریف پر حملہ انسانیت سوز قدم ہے ۔دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا چائیے ۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کی ہلاکت سے آج پورا بلوچستان غم زدہ ہے اور ہم شہیدزائرین کے غم میں برابر کے شریک ہے ۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلو چ اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذولفقار شاہ ہاشمی اور ان کے ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دور افتادہ علاقے میں انتظامیہ کی فوری کاروائی اور متاثرین کی امداد اور انہیں بروقت ہسپتالوں تک پہنچانے کے اقدامات قابل فخر ہے اور امید ہے کہ انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے عوام کی خدمت میں پیش پیش رہنگے ۔

متعلقہ عنوان :