نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فوری طور پر 2 سے ملین غیر ملکی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 نومبر 2016 22:41

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فوری طور پر 2 سے ملین غیر ملکی تارکین ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13نومبر۔2016ء) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر 2 سے ملین غیر ملکی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے واضح‌طور پر اپنی پہلی پالیسی واضح کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ہو گی کہ ملک میں موجود قانون شکن افراد، منشیات فروش، مختلف مسلح گروپوں کے ارکان اور دیگر افراد جن کی تعداد 2 ملین بھی ہو سکتی ہے یا 3 ملین بھی ہو سکتی ہیں ۔

ان سب کو فوری طور پر امریکہ سے نکالیں گے کیونکہ یہ سب غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ پھر اس کے بعد میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنائی جائے گی۔ دیوار بننے کے بعد پالیسی بنائی جائے گی کہ امریکہ میں کس قسم کی افرادی صلاحیت رکھنے والے افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی انتخابی مہم کے دوران میکسیکو پر دیوار بنانے پر زور دینے پر نسل پرست کا طعنہ بھی دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :