ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی‘اسلحہ و منشیات برآمد‘ مجرمان اشتہاری گرفتار

پیر 14 نومبر 2016 11:04

ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی‘اسلحہ و منشیات برآمد‘ ..

فیصل آباد ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ہر تھانہ کی سطح پر خصوصی ریڈنگ پارٹیاںتشکیل دی گئیں ہیں۔ ان ریڈنگ پارٹیوں نے مختلف مقامات پرریڈ کر کی11دنوں میںمجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائزاور منشیات فروشوںکے خلاف مئو ثرکاروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے منشیات فروشوں ،نا جا ئز اسلحہ رکھنے والوںاور مجرمان اشتہاریوںکو گرفتار کیا۔

پولیس ترجمان نے یہانں بتایا کہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں80مقدمات درج کرکی80ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سی68 عددپسٹل،10عددبندوق،02عددرائفل ،ایک عدد ریوالوراورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکئے۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی کے دوران126مقدمات درج کر کی126ملزمان کو گرفتارکیا گیااوران کے قبضہ سی64.596کلوگرام چرس،.490 گرام ہیرئوین ،ؤؤؤؤؤشراب1234لیٹر ،01 چالو بھٹی برآمد کر لی گئی ۔

مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میںکی گئی کاروائی میں فیصل آباد پولیس نے 11 دنوں میں232مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔جن میںAکیٹیگری کی45مجرمان اشتہاری Bکیٹیگری کی187مجرمان اشتہاری ،71ٹارگٹ افینڈر اور 05عدالتی مفرورکوبھی گرفتارکیا ہے۔ فیصل آباد میں منشیات فروشوںکی گرفتاری کیلئے سی پی او فیصل آباد نے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل د ے دیئے،منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیاجائے گا۔ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :