دبئی:غیر شادی شدہ خاتون لے پالک بیٹے کو سپانسر کر سکتی ہے

پیر 14 نومبر 2016 08:35

دبئی:غیر شادی شدہ خاتون لے پالک بیٹے کو سپانسر کر سکتی ہے

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) : دبئی میں ماہر وکیل کا کہناہے کہ پاکستان یا ہندوستان سے کسی بھی لے پالک بچے کو اپنے پاس رکھنے والی خاتون کے لیے شادی شدہ ہونا ضروری نہیں ہے ۔ وہ کسی بھی لے پالک بچے کی سپانسر بن سکتی ہے ، مگر اس کے لیے اسے تمام ضروری کاغذات پورے کرنے ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے اس بچے کے لے پالکی کے تمام کاغذات اپنے سفارتخانے اور متعلقہ محکمے سے پورے کروانے ہوں گے ، اس کے بعد ان کاغذات کی نقول تیار کر کے اس کی ٹرانسلیشن عربی یا انگریزی میں کروانی ضروری ہے ۔

اس کے لے پالکی کے تصدیق شدہ کاغذات وزارت ِ خارجہ اور بین الاقوامی افئیرز کے محکمے سے تصدیق کر وانی ہے ۔اس کے بعدان تمام کاغذات متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انصاف سے تصدیق کروانی بھی ضروری ہے۔