شارجہ پولیس نے کار سے غیر قانونی کرتب دکھانے والی شہر ی کو گرفتار کر لیا

پیر 14 نومبر 2016 08:56

شارجہ پولیس نے کار سے غیر قانونی کرتب دکھانے والی شہر ی کو گرفتار کر ..

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) : دو نومبر کو شارجہ کی سڑکوں پر بے ہنگم طریقے سے گاڑی چلانے اور کرتب دکھانے والے شہر ی کو گرفتار کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس چیف کرنل شوف محمد عبدالرحمن کا کہناہے کہ انہوں نے شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیاہے ۔اماراتی شہری شارجہ کی سڑکوں پر غیر قانونی کرتب دکھاتا تھا۔ پولیس حکام نے دوسروں کی زندگی مشکل میں ڈالنے ، بے ہنگم طریقے سے گاڑی چلانے اور پولیس سے بھاگنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے ۔