دبئی:کسٹمز حکام نے 2016میں 3039 اشیاء ضبط کیں

پیر 14 نومبر 2016 09:01

دبئی:کسٹمز حکام نے 2016میں 3039 اشیاء ضبط کیں

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) : دبئی کسٹمز حکام نے 2016 میں بین الاقوامی ائر پورٹ پر مختلف مسافروں سے 3039اشیاء ضبط کیں ۔ ضبط کی جانے والی اشیاء میں منشیات، اسلحہ، آتشی اسلحہ،جعلی اشیاء، ممنوعہ ادویات،شامل ہیں۔جبکہ باقی اشیاء میں کلئیرنس کے بغیر لائی جانے والی اشیا ء اور کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کرنے والے افراد کی اشیاء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ اشیاء ائر پورٹس پرکی گئیں۔جبکہ سمندری راسطے سے لائی جانے والی اشیاء کو بھی ضبط کیا گیا۔کسٹمز احکام کا کہناہے کہ بغیر کسٹم ڈیوٹی ادا کیئے کسی بھی شے کو روک لیا جاتاہے ۔ جبکہ جعلی اشیاء اور ممنوعہ اشیاء کو لانے والوں کو گرفتار بھی کیا جاتاہے ۔ واضع رہے کہ بین الاقوامی ائر پورٹ پر گزشتہ سال کے دوران متعدد مسافروں کو منشیات رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔