بحرین:غیر ملکی ورکروں کے لیئے ورک پرمٹ اور بھی آسان کر دیا

پیر 14 نومبر 2016 09:06

بحرین:غیر ملکی ورکروں کے لیئے ورک پرمٹ اور بھی آسان کر دیا

بحرین:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14نومبر 2016 ) :بحرینی حکومت نے غیر ملکی ورکروں کے لیے آسان ورک ویزوں کے اجراء کا عندیہ دے دیاہے ۔دو سال کا ویزا اب ایک آجر کے علاوہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔اس سکیم کا فائدہ یہ ہے کہ اب غیر ملکی ورکر اپنی مرضی کے آجر ، کفیل یا سپانسر کے پاس کام کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ورکروں کو دو سال کی ہیلتھ انشورنس فیس 529ڈالر سے لیکر380ڈالر تک کم سے کم رکھی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ کفیل کو سماجی انشورنس فیس کی مد میں 79ڈالر ماہانہ بھی ادا کرنا ہوں گے۔ ورکروں کے اپنے وطن سے لیکر بحرین آنے تک تمام چارجز بھی اٹھانا ہوں گے۔ بزنس کمیونٹی کی طرف نئے قانون پر ابھی تک کوئی ردِ عمل نہیں آیا۔اب بزنس مالکان کو بھی نئے قانون کے مطابق تنخواہیں اد اکرنا ہوں گی۔نئے قانون کو اطلاق 2017کی پہلی سہ ماہی میں کیا جائے گا۔