لاہور ہائیکورٹ نے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 14 نومبر 2016 09:30

لاہور ہائیکورٹ نے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے علی موسیٰ گیلانی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

علی موسی گیلانی کے مطابق ساڑھے 4 سال سے نام ای سی ایل میں موجود ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق لمبے عرصے تک نام ای سی ایل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ وزارت داخلہ نے ایفی ڈرین کیس میں نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے۔ اسی لئے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :