نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، سرفراز احمد

پیر 14 نومبر 2016 11:05

نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، ..

کرائسٹ چرچ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کیویز کو انکی سرزمین پر ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہمیں سخت حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کیلئے کھیل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔