دبئی۔مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی۔

پیر 14 نومبر 2016 11:50

دبئی۔مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی۔

دبئی۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،14نومبر 2016) دبئی میں پچھلے دو روز میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔دبئی پولیس ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیر سیف محیر المزروعی نے کہا ہے کہ ہفتے کو ایک اماراتی گاڑی الٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔اسی روز ایک وین نے اپنی لین سے ہٹ کر سڑک پر چلنے والے چار افراد کو کچل دیا جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہفتے کو ایک اور حادثہ بھی پیش آیا جس میں ایک شخص ٹرک کے ساتھ ٹکر کی وجہ سے مارا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جمعہ کو ایک شخص دبئی سے شارجہ جاتے ہوے کنکریٹ سے ٹکرا کر سڑک کے دوسری جانب جا گرا۔ اور سامنے سے آتے ہوئے ٹرک نے گاڑی کو دو حصو ں میں تقسیم کر دیا۔اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہیے تاکہ حادثات سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :