فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے دیہات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی،میانمر کی حکومت کا اعتراف

پیر 14 نومبر 2016 12:13

فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے دیہات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی،میانمر ..
ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) میانمر کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ فوج نے ان دیہات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی جہاں روہنگیا مسلمان آباد ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا کے مطابق میانمر کی ریاست راکھین میں پرتشدد واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے اور فوجی قافلے پر حملے کے بعد ہونے والے تصادم میں 2 فوجی اور 6 حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی دیہات کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں جلے ہوئے گاؤں دکھائے گئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں 430 عمارتوں کو جلایا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایک منصوبے کے تحت مسلمان اقلیت کو نکلنے پر مجبور کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :