انتخابی مہم اور طرز حکمرانی میں فرق ہوتا ہے،نئی امریکی انتظامیہ کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ دینا ہوگی،جان کیری

پیر 14 نومبر 2016 12:13

انتخابی مہم اور طرز حکمرانی میں فرق ہوتا ہے،نئی امریکی انتظامیہ کو ..
ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر توجہ دینا ہوگی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جان کیری نے کہا کہ وہ 20 جنوری کو صدر براک اوباما کے عہدہ صدارت کی مدت ختم ہونے تک پیرس کے تاریخی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کی اکثریت کو اس بات کا ادراک ہے کہ ماحولیاتی تبدیلییاں درحقیقت وقوع پذیر ہو رہی ہے اور اس معاملے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ یاد رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال میں ماحولیاتی تبدیلی ایک چکمہ ہے اور اپنی انتخابی مہم کے دوران وہ اس عزم کا اظہار کرتے دکھائی دیئے کہ وہ گزشتہ سال کے پیرس معاہدے میں امریکا کی شراکت داری کو منسوخ کر دیں گے۔

(جاری ہے)

جان کیری نے کہا کہ ہم انتظار کریں گے کہ نئی انتظامیہ کس طرح اس معاملے کو دیکھتی ہے تاہم میرا خیال ہے کہ ہم درست سمت میں ہیں اور یہی وہ راستہ ہے جس کے لیے امریکی عوام بھی پرعزم ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ انتخابی مہم اور طرز حکمرانی میں فرق ہوتا ہے اور میرا خیال ہے کہ نئی انتظامیہ کو اس معاملے پر اپنی وضاحت پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :