لاہور ہائیکورٹ کا سابق وزیر اعظم کے بیٹے علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

پیر 14 نومبر 2016 12:54

لاہور ہائیکورٹ کا سابق وزیر اعظم کے بیٹے علی موسی گیلانی کا نام ای سی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیدیا ، موسی گیلانی پر ایفی ڈرین کوٹہ لینے پر کیس داخل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے علی موسی گیلانی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزارعلی موسی گیلانی کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزارت داخلہ نے ایفی ڈرین کیس زیر سماعت ہونے کی بناء پر گزشتہ ساڑھے چار سال سے نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے ابھی تک ایفی ڈرین کوٹہ کیس کا فیصلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جسے جواز بنا کر درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے وکیل نے بتایا کہ اگر درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تو یہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں جس سے کیس کا ٹرائل متاثر ہوگا۔ عدالت دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سابق وزیر اعظم کے بیٹے علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :