اداکارہ نرگس 25نومبر سے الحمراء ہال l میں شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرینگی

پیر 14 نومبر 2016 13:03

اداکارہ نرگس 25نومبر سے الحمراء ہال l میں شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) اداکارہ نرگس 25نومبر سے الحمراء ہال l مال روڈ میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس کو پروڈیوسر محمد یوسف نے اپنے نئے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ 25نومبر سے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے کی ریہرسلیں عنقریب شروع ہو جائیں گی ۔ اداکارہ نرگس تقریباً 18سال کے بعد الحمراء ہال lمیں پرفارم کرتی نظر آئیں گی ۔ اس سے قبل وہ الحمراء ہال llمیں اسٹیج ڈرامے کر چکی ہیں ۔