مظاہرین ملک کے مستقبل کے بارے میں خوفزدہ نہ ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ

پیر 14 نومبر 2016 13:03

مظاہرین ملک کے مستقبل کے بارے میں خوفزدہ نہ ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے شرکاء سے کہا ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کے بارے میں خوفزدہ نہ ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے تاحال جاری ہیں اور کئی شہروں میں جھڑپوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ملک کے مستقبل کے بارے میں خوفزدہ ہونے کا کوئی جواز نہیں ہے اور ہم امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں سپریم کورٹ میں اسقاط حمل پر پابندی کے حامی ججز کی تعیناتی اور ہتھار رکھنے کے آئینی حق کا دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :