بلغاریہ کے وزیر اعظم نے صدارتی انتخابات میں اپنے نامزد کردہ امیدوار کے ہارنے پر اپنے عہدے سے استعفی دیدیا

پیر 14 نومبر 2016 13:03

بلغاریہ کے وزیر اعظم نے صدارتی انتخابات میں اپنے نامزد کردہ امیدوار ..

صوفیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) بلغاریہ کے وزیر اعظم نے صدارتی انتخابات میں اپنے نامزد کردہ امیدوار کے ہارنے پر اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔

(جاری ہے)

بلغاریہ کے وزیر اعظم بوائکو بوریسوف نے اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران جماعت اپنی اکثریت کھو چکی ہے اس لئے ان کا اس عہدے پر رہنے کا اب کوئی جواز نہیں۔بوائکو بوریسوف کے حامی صدارتی امیدوار نے انتخابات میں 35 جبکہ ان کے مخالف روس نواز سابق ائر فورس چیف نے 60 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے سیاسی اپ سیٹ کیا ہے ۔مبصرین کے مطابق وزیر اعظم کے استعفی سے سیاسی حالات مزید گھمبیر ہونے کا امکان ہے۔