گوادر پورٹ کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی اور چینی گلوکاروں نے سماں باندھ دیا

پیر 14 نومبر 2016 13:13

گوادر پورٹ کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی اور چینی گلوکاروں نے سماں ..
گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء)گوادر ڈیپ سی پورٹ کے حوالے سے تقریب میں پاک چین دوستی کے رنگ ہر طرف بکھر گئے پاکستانی اور چینی سنگرز نے سماں باندھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق گوادر ڈپپ سی پورٹ کے باقاعدہ افتتاح کے حوالے سے متعقد کی گئی تقریب میں پاک چین دوستی کے رنگ چارسو بکھر گئے۔ پاکستانی گلوکار امانت علی اور چینی گلوکار نے پاک چین دوستی کا نغمہ گا کر سماں باندھ دیا ہے۔پاک چین دوستی پر مبنی نغمے نے دونوں ممالک کی ثقافت کو خوبصورت الفاظ میں ڈھا ل دیا۔