ٹرمپ نے رپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین رائنس پریبس کو چیف آف سٹاف اور سٹیون بینن کو مرکزی پالیسی ساز اور سینئر قونصلر مقرر کر دیا

پیر 14 نومبر 2016 13:16

ٹرمپ نے رپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین رائنس پریبس کو چیف آف سٹاف اور ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رپبلکن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین رائنس پریبس کو چیف آف سٹاف اور سٹیون بینن کو مرکزی پالیسی ساز اور سینئر قونصلر مقرر کر دیا ہے۔برطانوی میڈیا ک مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے اپنے ملک کی رہنمائی کیلئے اپنی بہت کامیاب ٹیم کا ساتھ میسر آنے پر بہت خوشی ہے، سٹیو اور رائنس انتہائی باصلاحیت رہنما ہیں جنھوں نے ہماری مہم میں مل کر کام کیا اور ہمیں تاریخی کامیابی دلائی۔

(جاری ہے)

نہوں نے کہا کہ اب مجھے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کیلئے وائٹ ہاؤس میں دونوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔ پریبس چیف آف سٹاف کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس کا ایجنڈا طے کریں گے اور کانگریس اور حکومت کے درمیان رابطہ کار کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ سٹیون بینن مرکزی پالیسی ساز ہوں گے ،ْ رائنس پریبس نے تعیناتی کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ٹرمپ کا چیف آف سٹاف بننے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی معیشت وضع کریں گے جو سب کے کام آئیگی ،ْ ہم اپنی سرحدیں محفوظ بنائیں گے، اوباما کیئر کو ختم کریں گے اور دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :