Live Updates

پاناما لیکس،عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزات اورشواہد جمع کرادئیے

دستاویزات اور شواہد 686 صفحات پر مشتمل ، 5 بند ڈبوں میں جمع کر ائی گئیں ،دستاویزات میں شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس اور قرضہ جات کی تفصیلات سمیت اہم شواہد شامل ، حنیف عباسی کی عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی ، حامد خان عمران خان کے وکیل مقرر

پیر 14 نومبر 2016 13:21

پاناما لیکس،عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزات اورشواہد جمع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس سے متعلق دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ میں جمع کرادئیے ۔ پیر کوتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے گھر والوں کے اثاثوں سے متعلق دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائے ۔

جمع کرائے دستاویزات اور شواہد 686 صفحات پر مشتمل ہیں جنہیں 5 بند ڈبوں میں جمع کرایا گیا ۔ ان دستاویزات میں شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس اور قرضہ جات کی تفصیلات سمیت اہم شواہد شامل ہیں۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف جب پہلی مرتبہ پنجاب کے وزیر خزانہ بنے تو ان کی صرف ایک فیکٹری تھی لیکن وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ان کے پنجاب میں انڈسٹریل یونٹس تیزی سے بڑھے اور صوبائی وزیر خزانہ ہوتے ہوئے نوازشریف کی فیکٹریوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

(جاری ہے)

دستاویزات میں رقوم کی بیرون ملک منتقلی کے شواہد شامل ہیں،شریف فیملی نے 1988تا1991رقم غیر قانونی طور پر باہر بھیجی اور 56.896ملین روپے ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک گئے ہیں۔ باہر بھجوائی گئی رقم کا کسی بھی ٹیکس کا دستاویزات میں ذکر نہیں ،دستاویزات کے مطابق شریف خاندان نے ساڑھی14کروڑ روپے منی لانڈرنگ سے باہر بھیجے ،دستاویزات میں مختلف بنک اکائونٹس کی تفصیل،قرضہ معاف کرانے کی تفصیل اور دیگر شواہد دستاویزات شامل ہیں۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوگی جس کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے حامد خان کو اپنا وکیل مقرر کردیا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات