یورپی یونین بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے،مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،یورپی یونین مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ کو بھیج کر احتجاجی قبروںاور انسانی حقوق کی پامالیوں کا جائزہ لے

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی پریس کانفرنس

پیر 14 نومبر 2016 13:21

یورپی یونین بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے،مسئلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،یورپی یونین سے مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ کو بھیج کر احتجاجی قبروںاور انسانی حقوق کی پامالیوں کا جائزہ لے۔

پیر کو آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے،تصویری نمائش کے ذریعے بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا،یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو بھیجاجائے اور یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیشن اجتماعی قبروں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا جائزہ لے۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل ا و سی پر فائرنگ کر رہا ہے،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے لاعلم نہیں رہ سکتا ہے،کشمیر کا زکیلئے اقتصادی طور پر مضبوط پاکستان ضروری ہے،مسئلہ کشمیر کو نئی حکمت عملی اور نئے انداز سے اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے،اقوام متحدہ میں مدلل وکالت پر وزیراعظم نوازشریف کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہاکہ مشرقی سرحد پر بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے آرمی چیف کے اقدامات کو سراہتے ہیں،اقتصادی راہداری کے فعال ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں