ریاض۔شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز کی موت پر سعودی عرب کا اظہار افسوس۔

پیر 14 نومبر 2016 13:07

ریاض۔شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز کی موت پر سعودی عرب کا اظہار افسوس۔

ریاض۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،14نومبر 2016) دو شاہی مقدس مسجدوں کے نگران شاہ سلمان نے شہزادہ ترکی بن عبدالعزیزالسعود کی نماز جنازہ ادا کی۔یہ نماز جنازہ ہفتہ کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے ذریعے شاہی دربار سے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ شہزادہ ترکی بن عبدالعزیزالسعودکا انتقال جمعہ کی شام کو ہوا۔

اس نمازجنازہ میں تمام سعودی شہزادوں نے شرکت کی۔شہزادہ کی میت کو العود قبرستان میں دفن کیا گیا۔اس موقع پر مختلف شہریوں اور سرکاری عہدیداران سے تعزیت نامہ بھی وصول کیا گیا۔تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سپین کے شہزادہ فلپ نے شہزادہ ترکی بن عبدالعزیزالسعودکے انتقال کی وجہ سے اپنا سرکاری دورہ جو کہ ہفتہ کو متوقع تھا ،ملتوی کر دیا ہے۔